لاہور(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور ایران امریکہ مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس مفاہمت کو خطے کے امن کے لیے خوش آئند قرار دیا، جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے اس عمل میں پاکستان کے تاریخی کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ایران امریکہ مفاہمت میں پاکستان کے کردار پر گفتگو