انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جکارتہ(رم نیوز)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے، جس کا مرکز پالو سے 42 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز نے ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار کیا ہے، تاہم سونامی کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔