ایران امریکہ تاریخی پیش رفت، صدر ٹرمپ جمعہ سے قبل معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس کا انکشاف

واشنگٹن / پیرس(رم نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا ابتدائی معاہدہ جمعہ سے قبل ہی جاری کر سکتے ہیں۔ جے ڈی وینس نے اسے ڈیڑھ صفحے کی ایک عمومی دستاویز قرار دیا ہے جس پر صدر ٹرمپ اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق جمعہ کو باضابطہ دستخطوں کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور اسی ہفتے جوہری پروگرام پر تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے، تاہم پابندیوں میں نرمی ایران کے عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔