گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبہ: وزیرِاعظم کی اخراجات اٹھانے اور جلد تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے شمسی توانائی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس کے تمام اخراجات خود اٹھائے گی۔ انہوں نے کام میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا حکم بھی دیا۔ منصوبے کے تحت گھروں کے لیے 82 میگاواٹ اور سرکاری عمارتوں کے لیے 18 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی، جو اکتوبر سے دسمبر 2026 تک مکمل ہوگا۔