کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی جبکہ وقفے وقفے سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 20 جون تک سندھ کے مختلف اضلاع بشمول جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کا امکان، سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی