لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5850 ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 752 ارب روپے مختص کرنے اور تنخواہوں و پینشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ این ایف سی شیئر کم ہونے کے باوجود اپنے وسائل سے عوام کو ریلیف دیں گے اور صوبے کی ترقی کے سفر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ کی 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز