نیو یارک(رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک اہم میچ میں ایران اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہو گیا ہے۔ ایران کی جانب سے رامین اور محمد محبی جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے جسٹ نے دو گول کیے۔ دوسری جانب، سابق عالمی چیمپئن سپین پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو ہرانے میں ناکام رہا، جبکہ مصر اور بیلجئم، اور سعودی عرب اور یوراگوئے کے میچز بھی 1-1 گول سے ڈرا ہو گئے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا، سپین بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام