نیویارک(رم نیوز)آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے امریکہ ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث عالمی توانائی بحران اور سپلائی چین کا تعطل فوری ختم ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تیل کی قیمتیں اب بھی بلند ہیں، جس سے مہنگائی کے خطرات برقرار ہیں اور عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔ آئی ایم ایف اس حوالے سے اپنی نئی رپورٹ 8 جولائی کو جاری کرے گا۔
جنگ بندی کے باوجود توانائی بحران اور سپلائی چین کا تعطل برقرار رہے گا: آئی ایم ایف