لاہور(رم نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یکم سے 10 محرم (17 تا 26 جون) تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں صرف منظور شدہ روایتی جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جلوس کے راستوں میں عمارتوں کی چھتوں پر پتھر جمع کرنے، مورچے بنانے اور تھڑوں پر بطور تماشائی کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم کو ہوگی، جس سے خواتین، بزرگ اور سکیورٹی اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ، 7 بڑی پابندیاں عائد