کراچی/کوئٹہ(رم نیوز)سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں آج مالی سال 27-2026 کے لیے اپنے سالانہ بجٹ پیش کریں گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبے کا بجٹ پیش کریں گے، جس میں 720 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی 1100 ارب روپے سے زائد کا ممکنہ سرپلس بجٹ پیش کریں گے، جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 250 سے 300 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بلوچستان بجٹ میں تعلیم کے لیے 160 ارب، امن و امان کے لیے 100 ارب اور صحت کے شعبے کے لیے 85 ارب روپے سے زائد رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ آج پیش ہوں گے، تنخواہوں میں اضافے کی تجویز