ایران اور امریکہ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل، تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا

جنیوا(رم نیوز)ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب جنیوا کے بجائے اب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے محفوظ ترین مقام 'برجن سٹاک ریزورٹ' میں ہوگی۔ یہ تبدیلی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستانی اور قطری ثالثوں سمیت فریقین کی باہمی مشاورت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس تاریخی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور اعلیٰ سطح کا وفد جمعرات کو روانہ ہوگا۔

تقریب میں ایران کی طرف سے پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف اور امریکہ کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس شریک ہوں گے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کا اشارہ دیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی قیادت میں ہونے والی اس کامیاب ثالثی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔