پشاور(رم نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور یونیورسٹی روڈ کے فٹ پاتھوں پر سوئے ہوئے بے گھر افراد سے خود ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کوئی بھی غریب یا بے بس شخص کھلے آسمان تلے نہ سوئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پابند کیا کہ ایسے تمام افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کر کے رہائش اور کھانے پینے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
پشاور کا کوئی بھی شہری کھلے آسمان تلے نہ سوئے،وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا رات گئے شہر کا دورہ