فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے عراق کو 1-4 سے ہرا دیا, پاکستانی نژاد زیڈان اقبال کی تاریخی شرکت

میکسیکو (رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے میچ میں ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر تقریباً تین دہائیوں بعد ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔

ناروے کی اس فتح میں سٹار سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے مرکزی کردار ادا کیا، جنہوں نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو پر دو گول سکور کیے۔ میچ کے دوران عراق کے ایمن حسین نے ایک گول کر کے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، تاہم ناروے کے جارحانہ کھیل اور حریف ٹیم کی غلطیوں کے باعث لیو اوسٹیگارڈ نے تیسرا گول کیا، جبکہ آخری لمحات میں عراق کی جانب سے اون گول ہوا۔

اس میچ کی سب سے بڑی خاص بات عراقی ٹیم میں شامل متبادل کھلاڑی زیڈان اقبال کی میدان میں آمد تھی، جو مردوں کے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے ہیں۔