میکسیکو(رم نیوز)دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں الجزائر کو شکست دے کر ٹائٹل کے دفاع کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔ کنساس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کپتان لیونل میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک سکور کی۔
اس یادگار کارنامے کے ساتھ ہی 38 سالہ میسی نے متعدد عالمی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔ وہ چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں شرکت کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں، جبکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے ہم پلہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے مشترکہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔