اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جولائی سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی 40 سے کم کر کے 30 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب، آئی ایم ایف نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود پنسلوں، کاپیوں اور سٹیشنری کی دیگر اشیا پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ علاوہ ازیں، وزیر خزانہ نے مشروبات کی صنعت اور برآمد کنندگان کو مزید ٹیکس رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ کسٹمز قوانین میں ترمیم کے تحت اب خصوصی جج کو منی لانڈرنگ کے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔
امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ، سٹیشنری پر ریلیف کی تجویز مسترد