لاہور(رم نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے لاہور میں پارٹی کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت، بشمول راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس شریک ہوں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات شامل ہیں، جبکہ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اہم پالیسی فیصلوں کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پرلائحہ عمل کے لیے نواز شریف نے اجلاس طلب کرلیا