اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم میں رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ اب تک صرف 37 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہو سکے ہیں۔ اہداف میں ناکامی کے بعد ایف بی آر نے رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے سیل کرنے والے ریٹیلرز کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور تمام کاروبار کے لیے ویلیو ایڈیشن پر آؤٹ پٹ کا 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ مزید برآں، پورٹ ٹرمینل آپریٹرز کی تاخیر پر جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پولیس کے بجائے ایف بی آر کی کسٹڈی میں دی جائیں گی۔
آئندہ مالی سال 1 لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹر کرنے کا ہدف، ایف بی آر نے طریقہ کار تبدیل کردیا