کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا