ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 20 جون تک آندھی، گرج چمک اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ڈی جی میٹ کے مطابق، بالائی خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور کوئٹہ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسیں گے۔ حکام نے سیاحوں اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب، رحیم یار خان میں طوفانی آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور بجلی کے پول گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔