واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ عالمی تجارتی راستے 'آبنائے ہرمز' کو جلد از جلد کھولنے کے لیے سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ تقریب سے پہلے ہی بدھ کو الیکٹرانک دستخط کر دیے گئے۔ ایران کی شرط کے مطابق معاہدے کے متن کو دستخط ہونے تک خفیہ رکھا گیا تھا، جسے اب وائٹ ہاؤس نے باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق؛ امریکہ اور ایران نے جنگ ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے