سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار کی سطح پار کر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس سے 1 لاکھ 81 ہزار 674 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278.26 روپے کا ہو گیا ہے۔