نفرت انگیز بیانیوں اور تعصب کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر زرداری

اسلام آباد(رم نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعصب اور اشتعال انگیزی امن اور سماجی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جن کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اظہارِ رائے کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے۔ صدر زرداری نے علمائے کرام، اساتذہ اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، کیونکہ اس برائی کا تدارک صرف قانون سے نہیں بلکہ تعلیم اور اخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔