بیجنگ(رم نیوز)چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والی تاریخی 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایران کے سفارتی طرز عمل کو سراہا اور کہا کہ چین اس معاہدے کے درست نفاذ اور چیلنجز کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے بیجنگ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی توثیق کروانے پر اتفاق کیا۔
امریکہ ایران تاریخی معاہدہ ، چین کا 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' کی مکمل حمایت کا اعلان