امریکہ ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا، تاریخی معاہدے پر دونوں صدور کے دستخط

تہران(رم نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر دونوں ممالک کے صدور نے الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، ایران اپنے میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گا۔ معاہدے کے تحت امریکا آئندہ 60 روز تک خطے میں فوجی موجودگی نہیں بڑھائے گا اور نہ ہی نئی پابندیاں لگائے گا، جبکہ ایران پر عائد تیل کی پابندیاں ختم اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس دستخط کی تصدیق کر چکے ہیں۔