کراچی(رم نیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری برادری کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے کراچی پورٹ کا مالی سال 27-2026 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا ہے۔ وزیر بحری امور کے مطابق ٹیرف فریز ہونے سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو 500 ملین روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا،اس سے صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے بندرگاہی لاگت میں استحکام لایا جا رہا ہے تاکہ ملکی برآمدات، تجارت اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیراعظم کا 'بلیو اکانومی وژن'، کراچی پورٹ کا ٹیرف اضافہ روک دیا گیا، تاجروں کو 50 کروڑ روپے کا ریلیف