اسلام آباد(رم نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بجٹ اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، جبکہ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے مؤثر رابطوں کو قومی ترقی کے لیے لازم قرار دیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی پی پی نے عالمی امن کے لیے کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات؛ ملکی امور، بجٹ اور گلگت بلتستان کی سیاست پر اہم مشاورت