پیرس(رم نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران اور امریکہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن اور معیشت کے لیے ایک بڑی مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول (فیس) کے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں کمی آئے گی جو دنیا بھر کی معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ ایمانوئل میکرون نے واضح کیا کہ اب شروع ہونے والے اگلے 60 روز انتہائی اہم ہیں، جن میں جوہری، بیلسٹک میزائل اور دیگر اہم امور پر مزید بات چیت کی جائے گی۔
امریکہ ایران مفاہمت عالمی امن اور معیشت کے لیے مثبت پیش رفت، فرانسیسی صدر کا خیرمقدم