محرم الحرام، اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیے پہلی بار 'محفوظ محرم' ایپ متعارف، ڈرون نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے لیے تاریخ میں پہلی بار 'محفوظ محرم' نامی ڈیجیٹل ایپ تیار کر لی گئی ہے، جبکہ تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کی جیو ٹیگنگ کر کے ڈرون نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری مشکوک سرگرمیوں کی لائیو لوکیشن اور تصاویر انتظامیہ کو بھیج سکیں گے۔ جلوسوں کے لیے 4 درجاتی حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔