صوبوں کے مالی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر فیصلہ آئینی حدود میں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی(رم نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کو آئین میں مکمل تحفظ حاصل ہے اور صوبوں کے حصے کے فنڈز میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفاق نے صوبوں سے رابطہ کیا تھا اور تمام فریقین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت وفاق اور صوبے ایک دوسرے کو گرانٹس دے سکتے ہیں۔

مہنگائی کے پیشِ نظر بجٹ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے ان کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی بجٹ کے بنیادی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مالی سال کے کل بجٹ کا حجم 3 ہزار 525 ارب (35 کھرب 25 ارب) روپے مقرر کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے کل اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 560 ارب روپے لگایا گیا ہے