اسلام آباد(رم نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق، اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے سے موجود ہیں۔ پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والا یہ معاہدہ عالمی سطح پر کشیدگی کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم ترین سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ ایران 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' پر بطور ثالث دستخط کر دیے