جنیوا(رم نیوز) سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج برگن سٹاک ریزورٹ میں ہونے والے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔ یہ مذاکرات "اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت" کے بعد قطر اور پاکستان کی ثالثی میں ہونا تھے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکرات کی انتظامی و عملی پیچیدگیوں اور تکنیکی منصوبوں کو حتمی شکل نہ ملنے کے باعث نائب صدر جے ڈی وینس آج رات سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہو رہے، تاہم امریکی وفد پہلے دستیاب موقع پر روانگی کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے دورے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صورتحال واضح ہوتے ہی اگلے اقدامات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
امریکہ ایران مذاکرات کا طے شدہ شیڈول منسوخ، سوئس وزارتِ خارجہ کی تصدیق