پشاور(رم نیوز) خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔ تنخواہوں اور پنشن میں 7.7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ترقیاتی فنڈز، 225 ارب روپے مختص، روڈ سیکٹر کے لیے سب سے زیادہ 60 ارب روپے کی تجویز ہے۔ صحت کارڈ کے لیے بجٹ بڑھا کر 50 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وفاق سے 1379 ارب جبکہ دہشت گردی فنڈ کی مد میں 139 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
کے پی کا 2280 ارب کا بجٹ آج پیش ہوگا؛ تنخواہوں میں 7.7 فیصد اضافہ تجویز