پی ٹی آر او بل میں ترمیم کا اشارہ، ابہام دور کیا جائے گا: شزا فاطمہ

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (PTRO) ترمیمی بل 2026 کے متن میں موجود ابہام کو دور کرنے کے لیے ضروری ترامیم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ زمین کے اوپر ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب اور بعض الفاظ کے حوالے سے موجود کنفیوژن کو دور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ 5 کروڑ روپے تک کا جرمانہ صرف جائیداد کے مالک اور متعلقہ فریق کے درمیان باہمی معاہدے کی خلاف ورزی پر ہی عائد ہوگا۔