کراچی پورٹ کا نیا قومی ریکارڈ، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی

کراچی(رم نیوز) کراچی پورٹ نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد کنٹینرز ہینڈل کر کے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی بحری شعبے پر کاروباری اعتماد کا مظہر ہے اور پاکستان کو علاقائی لاجسٹکس حب بنانے کا مشن جاری رہے گا۔ چیئرمین کے پی ٹی اور ایڈمرل شاہد احمد کے مطابق جدید انفراسٹرکچر اور بندرگاہی اصلاحات کی بدولت کارگو ٹریفک میں اضافہ ہوا، جو قومی معیشت کے لیے اہم ہے۔