وینکور(رم نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی میں میزبان کینیڈا نے قطر کو 6-0 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس شاندار فتح کے بعد کینیڈا سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر بہتر گول اوسط کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ میچ کے 78 فیصد وقت میں گیند کینیڈا کے پاس رہی۔ پہلے ہاف میں لارین کے ایک اور جوناتھن ڈیوڈ کے دو گولز کی بدولت میزبان ٹیم کو 3-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں سلیبہ نے چوتھا گول کیا، جبکہ قطر کے اون گول کی وجہ سے اسکور 5-0 ہوا۔ میچ کے آخری لمحات میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنا تیسرا گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اسکور 6-0 کر دیا۔
فٹ بال ورلڈ کپ: کینیڈا کی قطر کے خلاف 6-0 سے تاریخی فتح، جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک