اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جس میں شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ نظام میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کے اجرا کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کیا جائے گا اور آن لائن درخواستوں کو 'پاک آئی ڈی' پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ فراڈ کا خاتمہ ہو۔ یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کا سسٹم بھی تیار کر لیا گیا ہے جو جلد شروع کر دیا جائے گا۔
پاسپورٹ نظام مکمل آن لائن اور کیش لیس کرنے کا فیصلہ؛ ہوم ڈلیوری سروس جلد شروع ہوگی