پشاور(رم نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، سوات، دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں 22 جون تک گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے جبکہ سیاحوں اور مقامی افراد کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں بشمول پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
کے پی میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا