اسلام آباد(رم نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے دورہ روس کی منظوری دے دی ہے۔ صدر زرداری نے یہ منظوری وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دی ہے۔ پاکستان کے دونوں چیف جسٹسز روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے '14 ویں بین الاقوامی قانونی فورم' میں شرکت کریں گے۔یہ عالمی فورم 24 سے 26 جون 2026 تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے ممتاز عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات حصہ لیں گی۔
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دورہ روس ، صدر مملکت نے منظوری دے دی