کراچی(رم نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 14 سے 24 جولائی تک پانچ ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔ مہمان ٹیم 10 جولائی کو پہنچے گی اور 11 سے 13 جولائی تک تربیتی سیشنز کا آغاز ہوگا۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے ویمنز ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔
جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کا دورہ پاکستان طے؛ جولائی میں 5 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے