آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی :وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاعندیہ دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' کو پاکستان کی ایک شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

انہوں نے ایوان پر زور دیا کہ وہ اس کامیابی پر متفقہ قرارداد منظور کر کے دنیا کو قومی اتحاد کا واضح پیغام دے۔ انہوں نے پاک ایران تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور قومی یکجہتی کے لیے پوری قوم ہمیشہ متحد رہے گی۔