ایران امریکہ معاہدہ، قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر اظہارِ تشکر کی قرارداد منظور

اسلام آباد(رم نیوز) قومی اسمبلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے متفقہ طور پر اظہارِ تشکر کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دنیا بھر میں امن و استحکام کا باعث بنے گا۔ ایوان نے اس تاریخی کامیابی پر ایران اور امریکہ کی قیادت سمیت عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ قرارداد میں امن کوششوں اور سفارتی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔