غزہ میں انسانی بحران ،فلسطینی بھوک اور غذائی عدم تحفظ کا شکار،سلامتی کونسل فوری کارروائی کرے: پاکستان

نیویارک(رم نیوز) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں سنگین انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی بھوک اور غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ لاکھوں بچوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔پاکستانی مندوب نے جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔