مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

لاہور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کی توقع ہے۔