اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں تبدیلی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کم کر کے 66 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی لیوی شرحیں پٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کے ساتھ نافذ العمل ہوں گی۔
پٹرولیم لیوی میں ردوبدل، پٹرول پر کمی، ڈیزل پر اضافہ