گلگت بلتستان اسمبلی، انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری، پیپلز پارٹی کو برتری

گلگت(رم نیوز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جنرل انتخابات 2026 کے منتخب ارکان اسمبلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 21 جنرل، 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نام جاری کیے گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز 13 نشستوں کے ساتھ ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ استحکام پاکستان پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت قرار پائی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور ایک آزاد امیدوار نے بھی ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات کے باعث 3 حلقوں کے نتائج کا نوٹیفکیشن فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔