فلاڈیلفیا(رم نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے میچ میں برازیل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹی کو 0-3 سے شکست دے دی۔ برازیل نے میچ کے آغاز ہی سے برتری حاصل کی اور 23ویں منٹ میں میتھیوس کونہا نے پہلا گول سکور کیا۔ اسی کھلاڑی نے 36ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر برتری دوگنی کر دی، جبکہ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں وینیسیئس جونیئر نے تیسرا گول کر کے اسکور 0-3 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ہیٹی کی ٹیم نے واپسی کی کوشش کی، تاہم برازیل کے مضبوط دفاع کے سامنے کوئی گول نہ کر سکی اور میچ برازیل نے 0-3 سے اپنے نام کر لیا۔
فیفا ورلڈ کپ ، برازیل کی شاندار فتح، ہیٹی کو 0-3 سے شکست