غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں برقرار

غزہ(رم نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے باوجود کارروائیوں کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔