قطر کا تحفہ، نیا ایئر فورس ون امریکی صدارتی بیڑے میں شامل

واشنگٹن(رم نیوز)قطر کی جانب سے امریکہ کو تحفے میں دیا گیا نیا ایئر فورس ون طیارہ باضابطہ طور پر امریکی صدارتی بیڑے کا حصہ بن گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جدید طیارہ پرانے 35 سالہ طیارے کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور سہولیات سے آراستہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کی سکیورٹی اور تکنیکی اپ گریڈیشن پر تقریباً 90 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کے سب سے پُرتعیش طیاروں میں سے ایک ہے اور امریکہ کو بھی جدید طیاروں کی ضرورت تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نیا ایئر فورس ون جلد آزمائشی پرواز کرے گا۔