پرائیویٹ حج کے لیے نیا نظام، کابینہ نے پالیسی منظور کر لی

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیش کی گئی پرائیویٹ حج پالیسی 2027-30 کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کوٹہ کارکردگی اور قواعد کی پاسداری کی بنیاد پر دیا جائے گا، جبکہ تمام حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ پڑتال لازمی ہوگی۔ پالیسی کے مطابق ہر حج کمپنی کے لیے کم از کم 2 ہزار عازمین کی بکنگ لازمی قرار دی گئی ہے، بصورت دیگر کمپنی کو غیر فعال کیا جائے گا۔ کوٹہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی اور حج بکنگ صرف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائے گی۔