کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے آئندہ تین روز کی موسم کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران سمندری ہوائیں فعال رہیں گی اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی، تین روز بوندا باندی کا امکان